PAKISTAN

آپریشن تھیٹر سے لڑکی کی برہنہ لاش برآمد، ہسپتال کا ایم ایس اور عملہ غائب

سیالکوٹ گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کےآپریشن تھیٹرسے  نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی

سیالکوٹ : سیالکوٹ گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کےآپریشن تھیٹرسے  نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی  ۔ برہنہ حالت میں ملنے والی لاش تین روز پرانی لگ رہی ہے ۔ مبینہ طور پر لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ۔ پولیس  نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا ۔

واقعے کے بعد پرنسپل خواجہ صفدر میڈیکل کالج ، ایم ایس سول ہستپال و دیگر عملہ اپنے دفاتر سے غائب ہو گئے ۔  انتظامیہ واقعے پر موقف دینے سے انکاری ہے ۔ جس سے شکوک وشبہات پیدا  ہو رہے ہیں کہ لڑکی کو کس نے قتل کیا اور لاش آپریشن تھیٹر سے کیسے ملی

Related Articles

Back to top button