ڈسکہ ( نمائندہ دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ) ڈسکہ کے گاؤں میترانوالی میں ایک انوکھی شادی نے سوشل میڈیا پر خاصی دھوم مچا دی ہے ۔ اس شادی کی تصاویر اورویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہل خانہ کنٹینر پر چڑھ کر رقص
کرتے نظر آرہے ہیں اور نوٹ بھی لٹا رہے ہیں۔
ڈسکہ کے گاؤں میترانوالی میں ہونے والی شادی میں مسقط میں مقیم خاندان اپنے بیٹے رانا فیضان کی بارات لے کر آیا ۔ باراتیوں نے کنٹینر کرایہ پر حاصل کیا اور اس پر چڑھ کر ڈالر، یورو ،ریال اور پاکستانی کرنسی لٹائی ۔