PAKISTAN

دوران ڈکیتی شوہر کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ کرنے والے 2ملزم گرفتار

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، فیصل آباد۔ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں زیادتی کے دو ملزم گرفتار کرلئے گئے

وقت اشاعت :30مارچ2025

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، فیصل آباد۔ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں زیادتی کے دو ملزم گرفتار کرلئے گئے ہیں جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے ۔ ملزموں نے دوران ڈکیتی شوہر کے سامنے بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس نے متاثرہ خاندان کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔ خاتون نے پولیس کو درخواست میں ایک ملزم کی نشاندہی کردی تھی جس کی بنیاد پر ایک اور گرفتاری عمل میں آئی ۔

عدنان مسیح نامی شہری کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ علی شیر ساکن 62 ج ب نے گھرمیں دوران ڈکیتی بیوی کے ساتھ زیادتی کی ۔ اہلیہ نے اسے موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے پہنچانا جس کے بعد پولیس کو رپورٹ کی ۔ پولیس کے مطابق درخواست ملنے کے بعد فوری کارروائی کا آغاز کیا گیا اور علی شیر نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اسی کی نشاندہی پر ایک اور ساتھی ملزم گرفتار کرلیا گیا جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔ دوسرے ملزم فیصل کو چک 64 بلو موڑ کے قریب سے گرفتار کیا گیا جبکہ تیسرے ملزم عمر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے

خانپور مہر میں شادی سے انکار پر وندناکماری کو گولیاں مار دی گئیں ، حالت تشویشناک

Related Articles

Back to top button