وزیراعظم صاحب مہنگائی پر عوام اب تھوڑا ساگھبرا لیں ؟بلاول

سپر لیڈ نیوز، کراچی ۔ وزیراعظم صاحب مہنگائی پر  عوام اب تھوڑا ساگھبرا لیں ؟بلاول  بھٹو نے کہا ہے کہ ملک میں ہر طرف مہنگائی کی دہائی ہے ۔ وزیراعظم استعفیٰ دے دیں ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق اتوار کو جاری بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بار بار کریں گے ۔ انہوں نے طنز یہ کہا وزیراعظم صاحب۔ ملک میں مہنگائی بلند ترین سطح کو چھورہی ہےکیا اب ہم تھوڑا سا گھبرالیں؟عوام آپ سے اجازت لینا چاہتے ہیں ۔ وزیراعظم ہاؤس کے ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر عمران خان کو عوام کی تکلیف کا کوئی احساس نہیں ۔عمران خان ایک عام آدمی کا مہینے کا بجٹ بنا کر دکھادیں ۔عمران خان نے کرپشن کے خلاف مہم کا جھانسہ دے کر عوام کو چینی کے لیے لائنوں میں لگا دیا۔