سیہون میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی بھائی اور چچا کے ہاتھوں قتل ، اہل خانہ نے خودکشی کا ڈرامہ رچایا

وقت اشاعت :23مئی2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ،  کراچی ۔ سیہون میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی بھائی اور چچا کے ہاتھوں قتل ، اہل خانہ نے خودکشی کا ڈرامہ رچایا

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق سندھ کے شہر سہیون میں نورین فاطمہ نامی لڑکی کو پسند کی شادی کرنے پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے لڑکی کے بھائی اور چچا کو گرفتار کر کے عدالت پیش کر دیا جہاں دونوں کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نورین فاطمہ کو اس کے بھائی نے چچا کے پستول سے ٹارگٹ کیا ہے ۔ دونوں ملزموں نے قتل کا اعتراف کرلیا ۔ نورین فاطمہ کو چھ رو ز قبل گھر میں ہی گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

ورثا نے واقعہ کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی اور سب کو بتانا شروع کیا کہ نورین نے اپنی زندگی کا خود ہی خاتمہ کرلیا ہے وہ گھریلو حالات سے تنگ تھی ۔ پولیس نے واقعہ  کو مشکوک سمجھتے ہوئے تفتیش کی تو سب بے نقاب ہو گیا۔ نورین فاطمہ پیشے کے اعتبار سے سکول ٹیچر تھیں ۔ انہوں نے پسند کی شادی کر رکھی تھی تاہم اس خفیہ شادی کا اہل خانہ کو نہیں بتایا تھا۔ وقوعہ کے روز نورین  نے اپنے بھائی سے اپنی شادی کا تذکرہ کیا تو بھائی نے چچا کے ساتھ مل کر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں ۔