PAKISTAN

تشدد کرنے والے کہتے ہیں ہمارا سرپرست وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ہے

پتوکی کے نواحی گاؤں گھریالہ ولٹویا چک 28 میں زمین کے تنازعہ پر خاتون پر شدید تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، پتوکی :  نواحی گاؤں گھریالہ ولٹویا چک 28 میں زمین کے تنازعہ پر خاتون پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔  زخمی خاتون نے الزام عائد کیا ہے مجھ پر تشدد کرنے والے افراد کہتے ہیں ہماری سرپرستی صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کرتا ہے ۔ پتوکی متاثرہ خاتون نے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان سے ہی انصاف کے حصول کی اپیل کی ہے ۔ متاثرہ خاتون نے تشدد کرنے والے افراد کے خلاف تھانہ صدر پتوکی پولیس کو اندارج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی ہے ۔پولیس کے مطابق خاتون کا زمین کا تنازع رشتہ داروں کے ساتھ کافی پرانا ہے عدالت میں کیس بھی چل رہا ہے مگر خاتون پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے

Related Articles

Back to top button