سائنس کالج گوجرانوالہ میں نوبل انعام یافتہ سائنسدان کی کوئی ضرورت نہیں۔۔طلبا کے گروپ نے ڈاکٹرعبد السلام کے پورٹریٹ پر سیاہی پھینک دی۔
سپر لیڈ نیوز کےمطابق یہ واقعہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقعہ سائنس کالج گوجرانوالہ میں پیش آیا ہے۔ جہاں سائنسی کارنامے سرانجام دینے والے سائنسدانوں اور دیگر شخصیات کی تصاویر لگائی گئی ہیں ۔انہی تصاویر میں سے ایک پروفیسرعبد السلام کی ہے جنہوں نے فزکس میں نوبل انعام جیتا تھا۔ ذرائع کےمطابق طلبہ کےایک گروپ نے پرنسپل سے ملاقات میں پروفیسر عبد السلام کےپورٹریٹ پر سیاہی ملنے کی اجازت مانگی تھی۔جس پرنسپل کو اجازت دیناپڑی ۔ مذکورہ تصدیق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھی واضح ہے ۔
یہ بھی پڑھیئے:غیرفطری طریقےسےسائنسی نتائج اخذ کرنےکی بیکارکوشش
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلبا کا نعرے بازی کرتا ہے ۔ پھر ایک طالبعلم آگے بڑھ کر سیاہ سپرے کر دیتا ہے ۔ پروفیسر عبد السلام کی تصویر کےساتھ ہی ڈاکٹر عبد القدیر خان کی تصویر بھی واضح ہے۔ ایک طرف ٹیپو سلطان کی تصویر لگائی گئی ہے۔
سپر لیڈ نیوز نے کالج انتظامیہ سے رابطے کی کوشش کی مگر انتظامیہ نے اس واقعے پر بات کرنےسے انکار کردیا۔ سائنس کالج گوجرانوالہ میں نوبل انعام یافتہ سائنسدان کی کوئی ضرورت نہیں ۔۔بظاہرسائنس کالج کے طلبایہ ثابت کردیا کہ پاکستان سائنسی میدان میں کیوں پیھچے رہ گیا۔۔