کئی دن تک زیر بحث رہنے والے مینارپاکستان واقعےمیں ڈرامائی موڑ،ٹک ٹاکر نے اپنے ساتھی کو بھی گرفتار کر ا دیا

وقت اشاعت :10اکتوبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ دن تک زیر بحث رہنے والے مینارپاکستان  واقعےمیں ڈرامائی موڑ،ٹک ٹاکر نے اپنے ساتھی کو بھی گرفتار کر ا دیا ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق مینار پاکستان واقعے  کے بعد خاتون ٹک ٹاکر اور ان کے ساتھی ریمبو میں بھی لڑائی ہوگئی ۔ خاتون نے ریمبو کو بھی مقدمے میں  نامزد کرا دیا جس کے بعد عدالت نے ریمبو سمیت دیگر آٹھ ملزموں کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ریمبو نے گرفتاری کے بعد ٹک ٹاکرپر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ انہوں نےعدالت کو بتایا کہ ایک سال پہلے عائشہ  نے نازیبا ویڈیو ز بھی باہمی رضا مندی سے بنوائی تھیں ۔ وہ ویڈیو میں شامل افراد سے فی کس پانچ لاکھ روپے لینے پر دباؤ ڈال رہی تھی ۔ انکار کیا تو مجھے گرفتار کرانے کی دھمکی دی جس کے بعد حراست میں لے لیاگیا۔

مینار پاکستان جانے کا پلان بھی عائشہ کا تھا جو اس سے پہلے ایک فنکشن میں تھی ۔اس حوالے سے ٹک ٹاکر عائشہ کا بھی بیان سامنے آگیا ۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو ز کے حوالے سے انہیں بلیک میل کیا جارہا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ بلیک میلنگ کرنے والے تمام ملزموں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ خیال رہے کہ چودہ اگست کو ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ ہجوم  نے نازیبا سلوک کیا تھا ان کے کپڑے پھاڑے گئے اور ایک گھنٹے تک ہراساں کیا گیا ۔