PAKISTAN

سوات،چترال اورگلگت میں موسم سرماکی پہلی برفباری

25اکتوبر

سوات،چترال اورگلگت میں موسم سرماکی پہلی برفباری ہوئی ہے ۔ برفباری کے باعث متعدد راستے بھی بند ہو گئے جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق موسم سرما کی پہلی برفباری گلگت ، چترا ل سوات کے بعض علاقوں میں ہوئی ہے ۔ حسین نظاروں کو چار چاند لگ گئے تاہم برفباری سے حسب معمول راستے بھی بند ہو گئے ۔ بابو سرٹاپ پر برفباری میں پھنسی  بیس  گاڑیوں کو ریسکیو کرلیاگیا ہے ۔ یہ سیاح خراب موسم کے باعث علاقے میں محصور ہو گئے تھے۔ تیز برفباری کے باعث راستے بند ہو گئے تاہم انتظامیہ نے انہیں اس علاقے سے نکال لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

میڈیا رپورٹس کے مطابق چلاس ناران شاہراہ  پر بھی  برف کے باعث ٹریفک معطل ہے۔ کالام، مہوڈنڈ، گبرال اوردیگر علاقوں کادرجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیاجبکہ بعض علاقوں میں بارش بھی جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا سلسلہ کل بھی وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے ۔ سوات،چترال اورگلگت میں موسم سرماکی پہلی برفباری کےبعد سیاحوں کو گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کا کہا گیا ہے ۔ دوسری جانب مالاکنڈ ڈویژن میں اس سیزن کی زیادہ برفباری کے تناظر میں ہوٹل مالکان کوبہتر انتظامات رکھنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے ۔ کوئی بھی ریسٹ ہاؤس گنجائش سے زائد سیاحوں کو جگہ نہیں دے گا۔ راستے بند ہونے کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کرنا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button