قاسم چوہان ، دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔ کراچی میں وکیل پر حملہ کرنیوالے کتوں کو زہر کا ٹیکہ لگاکر مار دیا گیا، مالک روتا رہا ، یہ واقعہ ڈیفنس میں پیش آیا۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل کو کاٹنے والے دو پالتو کتوں کو زہر دے کر مار دیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کی شام پیش آیا ۔ ہمایوں خان نامی شہری کے پالتو کتوں نے سینئر وکیل مرزا اختر علی ایڈووکیٹ کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا تھا۔ سینئر وکیل گھر کے قریب سے گزرے تو پالتو کتوں نے حملہ کر دیا۔ ایڈووکیٹ نے پولیس کوطلب کرلیا جس کے بعد اگلے روز سٹی کورٹ میں کیس دائر کر دیا گیا۔ سینئر وکیل کے اثر رسوخ کی وجہ سے کتوں کے مالک کو فوری گرفتار کرکے پیش کیا گیا جس نے عدالت کے سامنے غیر مشروط معافی مانگی ۔
عدالت نے فریقین کو صلح نامہ پیش کرنے کا حکم دیااور کتوں کے مالک کو دس لاکھ روپے بطور عطیہ عائشہ چندریگر فاؤنڈیشن کو دینے کا بھی انوکھا حکم جاری کیا ۔ واضح رہے کہ عائشہ چندریگر فاؤنڈیشن آئی آئی چندریگر کی بیٹی چلا رہی ہیں ۔ یہ تنظیم جانوروں کے حقوق کے لئے کام کرتی ہے ۔
اس فیصلے کے بعد گزشتہ رات مالک کو عدالتی فیصلے کے مطابق دوبارہ طلب کیا گیا اوردونوں پالتو کتوں کو باندھ کر زہر کا ٹیکا لگا دیا گیا۔ اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے ۔ کتوں کا مالک ہمایوں خان بچپن سے پالے گئے اپنے دونوں کتوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے آخری سانسیں لیتا دیکھتا رہا۔ ہمایوں نے کتوں کو آخری مرتبہ پیار کیا اور روتا رہا۔ ہمایوں نے اس موقع پر بتایا کہ سینئر ایڈووکیٹ نے اپنے طاقتور ہونے کا فائدہ اٹھایا۔ معافی کے بعد معاملہ ختم ہو جانا چاہیے تھا