SPORTSSUPER LEADS

شاہین شاہ آفریدی بھی ‘بوم بوم’ نکلے

وقت اشاعت :22فروری2022

دی سپرلیڈڈاٹ کام ، لاہور۔ شاہین شاہ آفریدی بھی ‘بوم بوم’ نکلے، زلمی کے خلاف میچ میں چھکے لگا کر سب کو حیران کردیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پی ایس ایل کا آخری لیگ میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔ اس سیزن میں پہلی مرتبہ میچ سپر اوور تک گیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور میں تین چھکے لگا کر میچ ٹائی کردیا مگر سپر اوور میں جیت پشاور زلمی کی ہوئی ۔  قذافی اسٹیڈیم میں زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور7 وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے۔

جواب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکی ۔ آخری اوور میں میچ ہاتھ سے نکلتا ہوا دکھائی دیا تو شاہین شاہ آفریدی نے چھکوں کی بارش کردی ۔ انہوں نے تین چھکے لگائے ، آخری گیند پر چھکا لگا توسکور برابر ہوگیا۔ اس طرح میچ کو سپر اوور میں لے جانا پڑا۔

سپر اوور میں وہاب ریاض کی شاندار باؤلنگ

سپر اوور میں لاہور قلندز کے اوپنر میدان میں اترےمگر وہاب ریاض نے سکور پانچ رنز سے آگے جانے ہی نہ دیا۔ یوں سپر اوور میں پشاور زلمی کو چھ رنز درکار تھے ۔ شاہین آفریدی  نے لاہور قلندرز کی طرف سے سپر اوور کرایا مگر ابتدائی دونوں گیندوں پر تجربہ کار شعیب ملک  نے چوکے لگا کر میچ جتوا دیا۔

اس میچ میں جیت تو زلمی کی ہوئی مگر شائقین کرکٹ نے شاہین آفریدی کی تباہ کن بلے بازی کو سرپرائز قرار دے دیا۔

https://twitter.com/AnsHafeez/status/1495826866707570698

سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کی حمایت میں سینکڑوں صارفین کود پڑے ۔ انہیں مستقبل کا بوم بوم کہہ کر مخاطب کیا۔

بعض صارفین نے انہیں شاہد آفریدی کے انداز بیٹنگ سے ملایا ۔کئی ایسے بھی تھے جو شاندار سپر اوور پر وہاب ریاض کی تعریف کرتے رہے ۔

Related Articles

Back to top button