SPORTSSUPER LEADS

ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں  کی دوستی اور جذبہ خیر سگالی  مرکز نگاہ

وقت اشاعت :29اگست2022

عائشہ طفیل، دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، دبئی۔ ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں  کی دوستی اور جذبہ خیر سگالی  مرکز نگاہ بن گئی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق روایتی سرد مہری اور تعلقات میں ڈیڈ لاک کے باوجود کھیل کے میدان میں دونوں ممالک کے کھلاڑی ایک دوسرے کو جذبہ خیر سگالی کے پیغام دینے لگے۔ دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کا یہ طرز عمل سوشل میڈیاپر تبصروں کا باعث بن گیا۔ 

ویرات کوہلی نے حارث رؤف کو اپنی آٹو گراف والی جرسی تحفے میں دی ۔ فوٹو کریڈٹ:بی سی سی آئی ٹویٹر

ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز کی ملاقاتوں اور خوش گپیوں کا سلسلہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے ہی شروع ہو گیا تھا۔ ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں نے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں خود آکرشاہین آفریدی کی خیریت دریافت کی۔

بھارتی کھلاڑیوں نے شاہین آفریدی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس ملاقات کو بھارتی میڈیا نے بھی خوب کوریج دی۔اسی طرح میچ سے پہلے روہت شرما اور بابر اعظم کے درمیان بھی خوش گپیاں ہوئیں جس کے مناظرخوب وائرل ہوئے ۔ میچ کے بعد ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان دوبارہ ملاقات ہوئی جس میں دونوں کھلاڑیوں نے خوشگوار انداز میں تصاویر بھی بنوائیں۔

ادھر ویرات کوہلی نے پاکستانی فاسٹ بالر حارث رؤف کو اپنی آٹو گراف والی جرسی  تحفے میں دی ۔ دوسری جانب شاہد آفریدی کے بھی ہربھجن سنگھ کے لئے تہنیتی پیغام کے خوب چرچے ہیں۔

شاہد آفریدی نے ہر بجھن کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ۔ پاکستان اور بھارتی کرکٹرز کی ان ملاقاتوں کو بے حد سراہا جارہا ہے

Related Articles

Back to top button