بلال اللہ زہری، دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کوئٹہ ۔ اتحادیوں کے مشورے کے بعد آخر کار جام کمال نے اقتدار چھوڑ دیا۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق بلوچستان میں سیاسی بحران برقرار ہے ۔ اپوزیشن کا شدید دباؤ رنگ لے آیا۔ ، حکومتی ارکان بھی جام کمال کو استعفیٰ دینے کے مشورے دیتے رہے مگر عمران خان کی تھپکی کی وجہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ڈٹے رہے اور استعفیٰ دینے سے صاف انکار کرتے رہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی پھر حمایتیوں سے طویل مشاورت بھی ہوئی ۔ سپیکر سے ملاقات ہوئی، پرویز خٹک بھی ملے ۔سب نے انہیں استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا ہے مگر جام کمال نے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے بلیک میل نہ ہونے کے وژن سے آگاہ کیا اور واضح کیا کہ وہ آخری گیند مقابلہ کریں گے ۔ بعد میں ڈرامائی طور انہوں نے استعفا گورنر ہاوس بھجوا دیا جو فوری منظور کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ مخالف گروپ نے جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروارکھی تھی جس پر پچیس اکتوبر کو ووٹنگ ہونا تھی۔ تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے اپوزیشن رہنماؤں کی بھی مشاورت جاری رہی ۔