SUPER LEADS

آخر وکلا جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ تعیناتی پر احتجاج کیوں کر رہے ہیں ؟

وقت اشاعت :7جنوری2022

ندیم چشتی ، بیورو چیف ، اسلام آباد۔ آخر وکلا جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ تعیناتی پر احتجاج کیوں کر رہے ہیں ؟ سینئر وکلا کا موقف سامنے آگیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کےمطابق جونیئر ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے خلاف   وکلا سراپا احتجاج بن گئے۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ  ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی  کے  خلاف پاکستان بار کونسل  نے   ملک بھر کے وکلا  سے ہڑتال کی اپیل کر دی ۔

لاہور ہائیکورٹ بار نے جونیئر ججز کی سپریم کورٹ میں  تعیناتی چیلنج کر دی ۔ سپریم کورٹ سے جوڈیشل کمیشن رولز بننے تک سنیارٹی اصول پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی ہے۔ اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ جونیئر ججز کی تعیناتی سے عدلیہ بطور ادارہ متاثر ہو رہی ہے۔ججز تعیناتی عدلیہ کی ساکھ اور عوام کے اعتماد کا معاملہ ہے۔اس لئے عدالت عظمیٰ فوری مداخلت کرے ۔

سندھ کی بارز  میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ بار کے سیکریٹری جنرل عمر سومرو نے کہا جونیئر جج کی تعیناتی سینیارٹی رولز کی خلاف ورزی ہے۔ کیسے چوتھی نمبر سنیارٹی پر موجود ایک جج کو ملک کی سب سے بڑی عدالت بھیجا جا سکتا ہے ؟ کیا اس ملک میں کوئی قانون نام کی چیز ہے ؟خیبرپختونخوا بار کونسل نے بھی جسٹس عائشہ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے خلاف  ہڑتال کا فیصلہ اعلان کر دیا ہے ۔ اگرچہ احتجاج کے باوجود حکومت نے مضبوط لابنگ دکھاتے ہوئے جوڈیشل کمیشن اجلاس  سے خاتون جج کی تعیناتی پر حمایت حاصل کرلی ہے ۔

Related Articles

Back to top button