دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ،مرید کے ۔ کامونکی کے نواحی علاقہ کوٹ شیخو میں بیٹا پیدا نہ ہونے پر خاوند نے تیل چھڑک کر بیوی کو زندہ جلا دیا۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ایک اور خاتون معاشرے کی فرسودہ خواہشات کی بھینٹ چڑھ گئی ۔ کامونکی کے نواحی علاقے میں شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
نمائندہ دی سپرلیڈڈاٹ کام کے مطابق 25سالہ خاتون ثوبیہ بی بی کی تین بیٹیاں تھیں ۔ بیٹا پیدا نہ ہونے پر خاتون سسرال اور شوہر کے طعنوں کی زد میں رہتی تھی ۔ اہل علاقہ کےمطابق گھر میں اکثر جھگڑے کی آوازیں آتی تھیں ۔ ہفتے کے روز ملزم نے دوبارہ بیوی سے جھگڑا کیا اور طیش میں آکر بیوی کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی ۔ خاتون کا جسم مکمل جھلس گیا اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی ۔ پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ آچکی ہے ۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہےہیں ۔