SUPER LEADS

وفاقی کابینہ کا بلاول کے بغیر حلف، عمران خان کے پرانے دوست عون چودھری اب شہباز کے مشیر، محسن داوڑ کو وزارت نہ دینے کا دباؤ

وقت اشاعت :20اپریل2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ وفاقی کابینہ کا بلاول کے بغیر حلف، عمران خان کے پرانے دوست عون چودھری اب شہباز کے مشیر، محسن داوڑ کو وزارت نہ دینے کا دباؤ ، 34رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کا م کے مطابق وزیراعظم  شہباز شریف نے نواز شریف کی ہدایات پر کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ منگل کے روز  وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ رانا ثنااللہ وزیر داخلہ، خواجہ آصف وزیر دفاع بن گئے۔ مریم اورنگزیب  نے  وزارت اطلاعات سنبھال لی ۔ مفتاح اسماعیل  وزیر خزانہ ہونگے ۔ احسن اقبال  ملکی منصوبہ بندی  کی وزارت سنبھالیں گے ۔ اعظم نذیر تارڑ وزیر قانونی امور دیکھیں گے ۔

اسی طرح خورشید شاہ آبی وسائل کے وزیر مقرر  کئے گئے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے ایک اور اہم رہنما  نوید قمر وزیر تجارت  بنا دیئے گئے ۔شیری رحمان کو موسمیاتی تبدیلی کی وزارت ملی ۔ پیپلز پارٹی کے عبد القادر پٹیل  وزارت قومی صحت کا چارج سنبھالیں گے ۔حناربانی کھر وزیر مملکت برائے خارجہ امور لگا دی گئیں  ۔ مولانا اسعد محمود وزیر مواصلات ، جمہوری وطن پارٹی  کے شاہ زین بگٹی  وزارت انسداد منشیات ، ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ کووزارت فوڈ سکیورٹی ملی ہے ۔

 امین الحق کے حصے پھر آئی ٹی کی وزارت آئی  ہے ۔ کابینہ میں دلچسپ امر یہ سامنے آیا ہے کہ عمران کے سابق دوست عون چودھری اب شہباز شریف کے مشیر بن گئے ہیں ۔ عون چودھری نے تحریک انصاف کی تنظیم سازی میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم پارٹی پالیسیوں سے اختلافات کے بعد وہ منحرف ارکان میں شامل ہو گئے ۔

بلاول بھٹو نے حلف کیوں نہیں اٹھایا ؟

 بلاول بھٹو نے  محسن داوڑ ، بی این پی اور  عوامی نیشنل پارٹی   کو من پسند وزارت دینے کی بات کی جس پر شہباز شریف نے انہیں براہ راست نواز شریف سے بات کرنے کامشورہ دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ نے محسن داوڑ یا علی وزیر کو کوئی بھی وزارت دینے کی مخالفت کی ہے ۔ اسی مشورے کے بعد بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ اچانک لندن پہنچ گئے ۔

بلاول نوازشریف کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پرمبارکباد دیں گے اور وزارتوں پراپنی رائےسےآگاہ کریں گے۔ بلاول لندن سےواپسی پروزیرخارجہ کاحلف اٹھائیں گے ۔ 

Related Articles

Back to top button