دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں عمران خان کےوارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون مجسٹریٹ زیباچوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں یہ وارنٹ جاری کئے ہیں ۔ وارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج مقدمے میں جاری کیےگئے ہیں ۔ مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506 اور 188/189 عائد ہوئی تھی جبکہ تھانہ مارگلہ میں درج مقدمےکا نمبر 407 ہے۔
اسی مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات نکال دی گئی تھیں تاہم دفعہ 506 دھمکی آمیز بیان دینے پر موجود ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم انسداد دہشت گردی کی دفعہ خارج کر دی گئی تھی مگر باقی دفعات پر عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر نہیں کی تھی ۔اسی طرح ایک روز قبل عمران خان خاتون جج کی عدالت بھی آئے تھے جبکہ ذرائع کے مطابق عمران خان اور بابر اعوان سمیت ان کے وکلا کے پینل کو معلوم تھا کہ جج زیبا چوہدری رخصت پر ہیں ۔ اسی چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمران خان ان کی عدالت پہنچے اور جج کے ریڈر کو مخاطب کر کے کہا کہ زیبا چوہدری سے کہنا عمران خان آئے تھے وہ کہہ رہے تھے کہ اگر ان کے الفاظ انہیں نا مناسب لگے اور دل آزاری ہوئی تو معذرت کرنے کو تیار ہیں