BREAKINGSUPER LEADS

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ غیر قانونی مقیم افغانوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ، ویزے کے بغیر کوئی سرحد پار نہیں کر سکے گا

وقت اشاعت :3اکتوبر2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ،اسلام آباد۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ غیر قانونی مقیم افغانوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ، ویزے کے بغیر کوئی سرحد پار نہیں کر سکے گا

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق نگران حکومت نے افغان پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی ۔ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو فوری ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ قومی ایپکس کمیٹی نے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو نکالنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی  کے اجلاس میں سول اور عسکری حکام ، حساس اداروں کے سربراہان، آئی جیز اور چیف سیکریٹریز نے شرکت کی۔

کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کونکالنے کا فیصلہ کیا جس کی رو سے افغان باشندے زیادہ لپیٹ میں آئیں گے۔ اس حوالے سے افغان شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی جائے گی جس کے بعد فیصلہ نہ ماننے کی صورت میں جائیدادیں قرق کردی جائیں گی ۔ فیصلے کی رو سے سکونت اختیار کرنے کا ثبوت دینا ہوگا۔ ایسے ثبوت دینے والے ہی پاکستان میں رہنے کے اہل ہونگے ۔ افغان شہری قانونی طور پرویزے لینے کے بعد پاکستان آسکیں گے ۔

Related Articles

Back to top button