دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سےدھمکی آمیز پوسٹ کی تحقیقات میں تیزی آگئی ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمران خان کا اکاؤنٹ غیر ملکی کمپنی کے پاس ہےاور ممکنہ طور پر یہ عمران خان کے علاوہ بیرون ملک سے آپریٹ ہوتاہے ۔ اس حوالے سے حتمی طور پرکوئی واضح رائے سامنے نہیں آسکی ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے چھان بین کر رہی ہے اور اس ضمن میں ایک ٹیم اڈیالہ بھی پہنچی جہاں انہوں نے عمران خان سے اکاؤنٹ کےحوالےسے بات چیت کرنے کی کوشش کی اور یہ دریافت کیا کہ یہ اکاؤنٹ کون سے ملک سےآپریٹ ہوتا ہے ۔ فی الوقت عمران خان کا جواب سامنے نہیں آسکا ۔ دوسری جانب عطاتارڑ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے ۔ عمران خان سے تفتیش کی جارہی ہے ۔ عمران خان کے اکاؤنٹ سے ریاست مخالف مواد سامنے آیا ہے جو کہ قابل مذمت ہے ۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد کے افسروں کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی اس حوالےسے تحقیقات کر رہی ہے ۔