بیروت دھماکے میں پہلے زندگی کی چہل پہل جاری تھی ۔ دھماکے کے وقت مختلف مناظر کیمرے کی آنکھ سے قید کر لئے گئے ۔
بیروت کی ہی رہائشی رہائمہ زندگی کا نیا سفر شروع کر نے جارہی تھیں۔ بیروت کے مقامی بازار میں ان کی شادی کا فوٹو شوٹ چل رہا تھا۔ کیمرہ مین رہائمہ کی مختلف انداز سے تصاویر لے رہا تھا۔ جبکہ ان کا شوہر پاس ہی کھڑا اپنی نئی نویلی دلہن کو دیکھ رہا تھا۔
اس دوران اچانک دھماکے کی شاک ویو گزری اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے بازار میں بھگدڑ مچ گئی ۔ ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے ۔ جوڑے نے محفوظ مقام کی طرف دوڑ لگا دی ۔
رہائمہ نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ انہیں معمولی زخم آئے ۔ قریب ہوٹل میں ان کے رشتے دار ٹھہرے ہوئے تھے ۔ شیشے ٹوٹنے کی وجہ سے انہیں زخم آئے ۔
رہائمہ کے مطابق یہ مرحلہ ہولنا ک تھا۔ ایک لمحے کے لئے لگا جیسے سب کچھ ختم ہو گیا ہے ۔ ان کے شوہر نے ان کا ہاتھ تھام لیا اور محفوظ مقام کی طرف جانے میں مدد دی ۔
دوسری جانب کیمرہ مین نے دھماکے کے دوران بھی اپنے اوسان خطا نہ ہونے دیئے اور مسلسل اپنی ونگل ڈیوائس سے فلم بناتے رہے ۔ جس کے بعد انہوں نے مذکورہ فلم سوشل میڈیا پر وائرل کردی ۔