نوازشریف کی سرنڈرکرنےکی مہلت گزرگئی ۔سابق وزیراعظم نے وکلا کے توسط سے نئی میڈیکل رپورٹ جمع کرا دی ۔ موقف اختیار کیا کہ وہ ابھی بھی بیمار ہیں ۔ علاج چل رہا ہے ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق نوازشریف نے عدالت کے روبرو نئی میڈیکل رپورٹ پیش کر دی ہے ۔ جس میں ڈاکٹروں نے کورونا کی صورتحال میں بیرون ملک سفر کو خطرناک قرار دیا ہے ۔نوازشریف نے موقف اختیار کیا کہ ایسے میں سرنڈر کرنا ممکن نہیں ۔
نوازشریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نظر ثانی درخواست میں مزید کہا کہ وہ دل کی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں ۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے انجیو گرافی کے بغیر پاکستان واپس نہ جانے کا مشورہ دیا ہے ۔
توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف اشتہاری
توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف اشتہاری قرار دے دیئے گئے ۔ آصف زرداری اور یوسف رضاگیلانی پرفرد جرم عائد، ملزموں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے نوازشریف کا کیس آصف زرداری اوریوسف رضاگیلانی سے الگ کردیا۔ نوازشریف کے دائمی وارنٹ بھی جاری کر دیئے گئے ۔ سات دن میں منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد کی تفصیلات طلب کر لی گئیں ۔
یہ بھی پڑھیئے:سندھ حکومت پر اعتبار نہیں ، براہ راست پیسے نہیں دیں گے
سابق وزیراعظم کی عدم پیشی پرجائیدادمنجمد کردی جائے گی ۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہانیب نے رولز آف بزنس دیکھے بغیرتوشہ خانہ ریفرنس بنایا۔
انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔اس وقت ایک سمری منظور کی تھی جس کو پاس کرنے کا قانونی حق تھا۔