دی سپر لیڈ، اسلام آباد۔ جیولر20ہزارسےزائدکی فروخت پرریکارڈ ایف بی آرکودیں گے ۔ بیس لاکھ کی خریداری پررسیدیں ایف بی آر میں جمع ہونگی، نئے قوانین کے تحت پراپرٹی ایجنسیزبھی ایف بی آر کو ڈیٹا دیں گی۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق ایف اے ٹی ایف قوانین پر عملدرآمدکا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نئے قوانین وضع کر دیئے ۔ طے شدہ قواعد کی خلاف ورزی پر اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کے تحت سزائیں ہونگی ۔ ایف بی آر کے نئے مراسلے کے تحت پراپرٹی ایجنسیز ،جیولرز کو فروخت کی گئی اشیا کی مالیت اور اپنے گاہگوں کا تفصیلی ریکارڈ ایف بی آر کو دینا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیئے:اپوزیشن کا بائیکاٹ ، اہم قانون سازی پھر رک گئی
جیولرز کو 20ہزار سے زائد کی خریداری پر ریکارڈ فراہم کرنا ہوگا۔ بیس لاکھ یا اس سے زائد کی خریداری پر رسیدیں بھی جمع کرانا ہونگی ۔ ایف بی آر کے طے شدہ ضابطے کے تحت کاروبار کے مالک کا پورا نام اور ایڈریس بھی ریکارڈ کا حصہ بنے گا۔ تاجر ترسیلات کی تمام تر تفصیلات فراہم کرنے کے مجاز ہونگے ۔ فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ جب چاہے ریکارڈ مانگ سکے گا۔
دوسری جانب ضابطے کی خلاف ورزی پر اینٹی منی لانڈرنگ قانون کے تحت کارروائی ہو گی ۔ واضح رہے کہ حکومت نے فیٹف قوانین میں ترامیم کے بعد اس پر عملدرآمد کا سخت فیصلہ کیا ہے۔صدر مملکت کے دستخط کے بعد مسودہ قانون کا حصہ بن چکا ہے ۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں ٹیکس نادہندگان کی فہرستوں کی تیاری بھی مکمل ہو جائے گی ۔