SUPER LEADS

دوست ملک مگر قوانین کا پکا ، طیارہ واپس کرنے سے صاف انکار

دوست ملک  مگر قوانین کا پکا ، طیارہ واپس کرنے سے صاف انکار، ملائیشیا سے سفارتی رابطے بھی ناکام ہوگئے ۔ دوست ملک کے حکام نے اپنی عدالت کے حکم کو معتبر قرار دے دیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق  کوالالمپور میں پھنسے پی آئی اے کے تمام مسافر وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کی واپسی کےلئے حکومت پاکستان کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں ۔ لیز کی رقم فراہم کرنے تک ملائیشیا نے طیارہ واپس کرنے سے صاف انکار کر دیا  ۔ جس سے دونو ں ممالک میں سفارتی تناؤ واضح ہورہا ہے ۔ ملائیشیا میں قانونی ماہرین سے جہاز کی واپسی کے لیے بات چیت کا مرحلہ مکمل کرلیا  گیا مگر انہیں مایوسی کا سامنا ہے ۔

طیارہ واپس لینے کے لئے ملائیشیاکی عدالت میں لندن کی کورٹ سے متعلق دستاویزات جمع کرائی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق طیارے کی لیز رواں سال جون میں ختم ہورہی ہے۔ملائیشیا کے اعلیٰ حکومتی حلقوں نے پاکستانی سفارتخانے پر واضح کیا ہے کہ عدالت کا حکم معتبر ہے ۔ اگر طیارہ واپس لینا ہے تو ملائیشیا کی عدالت میں درخواست دائر کرنا ہوگی ۔ واضح رہے کہ لیز کی رقم نہ دینے پر  ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ روک لیا گیا تھا۔ تین دن کی اذیت میں رہنے کے بعد اتوار کی شام تک تمام مسافروں  کو براستہ دبئی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔

مسافروں نے شکوہ کیا کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے انہیں دربدر ہونا پڑا۔ پی آئی اے کا عملہ طیارے کی خرابی کاجھوٹ بولتا رہا۔ بعد میں انکشاف ہوا کہ رقم نہ دینے پر طیارہ ضبط کر لیا گیا ہے  ۔ اس واقعے سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے ۔

Related Articles

Back to top button