SUPER LEADS

طاہر اشرفی اور فضل الرحمان آمنے سامنے، حلوے کے بیان پر لفظی جنگ

طاہر اشرفی اور فضل الرحمان آمنے سامنے، حلوے کے بیان پر لفظی جنگ  چھڑگئی ہے ۔ مولانا طاہر اشرفی نے  مولانا فضل الرحمان کو پنڈی میں پیزے کے ساتھ حلوے اور قہوے کی آفر  کردی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق ترجمان آئی ایس پی آر کے مولانا فضل الرحمان کو پنڈی آنے پر چائے پلانے کے بیان پر بحث جاری ہے ۔عسکری ترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اگر مولانا فضل الرحمان مارچ کی قیادت کرتے ہوئے راولپنڈی آئیں گے تو انہیں چائے پلائی جائے گی ۔ جس پر مولانافضل الرحمان نے عاصم سلیم باجوہ کے کاروبار پر طنز یہ فقرہ کستے ہوئے کہا تھا کہ آپ خود پیزے کھاتے ہیں ہمیں صرف چائے پر کیوں ٹرخا رہے ہیں ؟ 

مولانا فضل الرحمان کے بیان کے بعد حکومتی سطح پر بھی بیان بازی جاری رہی ۔ فضل الرحمان کے پیزا کھلانے کے بیان پر حلوہ پیش کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں ۔ تازہ پریس کانفرنس میں  مولانا طاہر اشرفی کی بھی انٹری ہوئی ہے ۔

انہوں نے اتوار کو پریس کانفرنس میں کہا کہ مولانا کو راولپنڈی آنے پر حلوہ پیش کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم کی تحریک پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  مولانا اجمل قادری نواز شریف اور شہباز شریف کی مشاورت سے اسرائیل  نہیں گئے تو ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟

سپر لیڈ نیوز ذرائع کے مطابق طاہر اشرفی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مولانا نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں کہا کہ سرکاری خرچ پر عیاشی کرنے والے طاہر اشرفی حکومتی زبان استعمال کر رہےہیں کیونکہ یہ ان کی نوکری میں شامل ہے ۔

Related Articles

Back to top button