SUPER LEADS

حکومت کا ویکسین خریدنے کے بجائے مفت حاصل کرنے پر فوکس

حکومت کا ویکسین خریدنے کے بجائے  مفت حاصل کرنے پر فوکس ، اسد عمر نے کوویکس کی جانب سے ایک کروڑ ستر لاکھ ویکسین کی خوراکیں ملنے کی نوید سنا دی ۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی  نے کورونا ویکسین  لانے کی حکمت عملی طے کر لی ہے ۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کے ذریعے قوم کو فیصلے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوویکس کی جانب سے ایک کروڑ ستر لاکھ ویکسین ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہو گیا ہے ۔ کورونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہو گی۔چھ ملین ویکسین  کی خوراکیں مارچ تک آئیں گی ۔  تمام سترہ ملین  خوراکیں جون  2021 تک دستیاب ہو نگی ۔

انہوں نے کہا کہ  کوویکس سے ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا معاہدہ آٹھ ماہ پہلے کیاتھا۔ دوسری جانب ماہرین نے  ویکسین خریدنے کے بجائے مفت حاصل کرنے کی پالیسی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ماہرین کے مطابق پیسے بچانے کے لئے حکومت نے ویکسین کی دستیابی میں پہلے ہی بہت تاخیر کر دی ہے ۔ اس وقت تقریبا ہر ملک میں ویکسین دستیاب ہے ۔ لیکن پاکستان خریداری میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

Related Articles

Back to top button