سپر لیڈ نیوز، کراچی ۔ این اے 249میں دوبارہ گنتی پر حکومت کا اطمینان کیسا ؟این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے مفتاح اسماعیل کی درخواست منظور کرلی گئی ۔ فواد چودھری نے اطمینان کا اظہار کر دیا ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق ڈسکہ کے بعد کراچی کے ضمنی الیکشن میں بھی دھاندلی کے الزامات گونجنے لگے ۔ مسلم لیگ ن نے نتائج ماننے سے انکارکردیا۔ مفتاح اسماعیل کی ری کاؤنٹنگ کی درخواست منظور کرلی گئی ۔ نتیجہ روک کر فریقین کو چار مئی کے لئے نوٹس جاری کردیئے ۔
پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے ن لیگ کا دعویٰ مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ رونے دھونے کے بجائے شکست تسلیم کرے ۔ دوسری جانب پانچویں نمبر پر آنے والی حکمران جماعت کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج روکنا خوش آئند ہے ۔ اس حلقے میں ری کاؤنٹنگ نہیں ری پولنگ ہونی چاہیے۔اپوزیشن جب انتخابی اصلاحات کے لیے تیار نہیں توپھرروئے بھی نہیں۔وزیراعظم پہلے بھی الیکشن اصلاحات کی بات کر چکے ہیں ۔ اپوزیشن کو سبق سیکھنا چاہیے۔ حکومتی بیان بازی پر مریم نواز میدان میں اتریں اور کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکومت کا اطمینان کیسا ؟ مریم نواز نے کہا ڈسکہ میں جس پارٹی پر دھاندلی کاالزام لگا وہ عمران خان کی پارٹی تھی۔عوام نے آپ کو دوبار خاک چھاننے پرمجبور کیا۔آپ کی ری الیکشن سے بھاگنے کی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔پی ٹی آئی این اے 249میں آخری نمبر پر آئی۔پریشان نہ ہوں اورمعاملے سے دور رہیں۔ عمران خان بار بار ریجیکٹ ہوچکےاب عہد ہ چھوڑ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔