دورہ روس کی دعوت یوکرین تنازع سے پہلےدی گئی تھی ،کسی بلاک کاحصہ نہیں بن رہے،وزیراعظم  

وقت اشاعت :22فروری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ دورہ روس کی دعوت یوکرین تنازع سے پہلےدی گئی تھی ،کسی بلاک کاحصہ نہیں بن رہے،وزیراعظم   عمران خان  نے دورہ روس  پر وضاحت پیش کر دی۔

دی سپرلیڈڈاٹ کام کے مطابقوزیراعظم نے کسی عالمی بلاک کا حصہ بننے کی تردید کی ہے ۔ اس حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورہ روس کی دعوت یوکرین تنازع سے پہلے دی گئی تھی۔ دورے  کا مقصد باہمی مفادات بالخصوص معیشت پرتعلقات مضبوط کرنا  ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دورہ عالمی طاقتوں کے ساتھ باہمی مفادات پر مبنی تعلقات قائم کرنے کی خارجہ پالیسی کا عکاس ہے۔ دونوں ممالک میں تجارت کو فروغ دینے کےمواقع موجود ہیں ۔

روس توانائی سمیت مختلف  شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔ ہم  افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لئے متحرک ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلاموفوبیا کے خلاف روسی صدر کے مؤقف کا بھی خیرمقدم کر چکا ہے ۔ روس کے تعاون سے گیس اسٹریم پائپ لائن کی تکمیل ہماری ترجیحات  میں شامل ہے ۔