SUPER LEADS

حکومت جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف ایک بار پھر سرگرم

وقت اشاعت :27مئی2021

سپرلیڈ نیوز ، اسلام آباد۔ حکومت جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف ایک بار پھر سرگرم  ہو گئی ۔ صدرمملکت ، وزیر اعظم ، شہزاد اکبر اور ایف بی آر کی جانب   سے نظر ثانی کی نئی درخواستیں دائر  کرنے کی کوشش کی گئی ۔ رجسٹرار نے اعتراض لگا دیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق حکومت نے سپریم کورٹ کے جج کے خلاف پھر قانونی راستہ اختیار کرنے کی ٹھان لی ۔ صدر مملکت کی مرکزی اپیل میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو فریق بنایا گیا تاہم سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر یہ درخواستیں واپس کردیں ۔ رجسٹرار آفس کے مطابق  ایک کیس میں دو مرتبہ نظرثانی نہیں ہوسکتی۔ سپریم کورٹ پہلے ہی نظر ثانی کی درخواست نمٹا چکی ہے ۔ صدرنے ازخود نوٹس دائرہ اختیارکے تحت آئینی درخواست دائرکرنے کی ٹھانی تھی ۔ ‎ صفحات ستر صفحات پر مشتمل درخواست میں ایک مرتبہ پھر آئینی نکات واضح کئے گئے تھے

Related Articles

Back to top button