SUPER LEADS

پہلے مزاحمت ہوگی پھر مفاہمت ، مریم نواز

وقت اشاعت :30مئی2021

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ پہلے مزاحمت ہوگی پھر مفاہمت ، مریم نواز  نے پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جہاں کمزوری دکھائی وہاں دشمن حملہ آور ہوگا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد مریم نواز نے مختصر گفتگو کی اورکہا کہ  اگر مزاحمت ہو گی تو ہی مفاہمت ہو گی۔  جہاں کمزوری دکھائی دشمن حملہ آور ہو گا۔طاقت کمزور ی سے بات نہیں کرتی۔کوئی بھی چیزٹرے میں رکھ کر نہیں ملتی۔آپ کو اپنا حق لڑ کر اور چھین کر لینا پڑتا ہے۔پیپلز پارٹی شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرتی ہے۔  شہباز شریف پارلیمان میں حکمت عملی کےتحت آگے بڑھیں گے ۔   پی ڈی ایم کی اپنی حکمت عملی ہے اور پارلیمنٹ کی اپنی حکمت عملی ہے۔  دونوں کو یکجا نہ کیا جائے۔ اپوزیشن لیڈر کے طور پر شہباز شریف اپنی ذمہ داریوں سے واقف ہیں۔پی ڈی ایم کامکمل طور پر آزادانہ کردار ہے۔ پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں اس لیے اب وہ میرا ہدف بھی نہیں ۔

Related Articles

Back to top button