سپر لیڈ نیوز، لاہور۔ قومی ایئرلائن کا مسافر طیارہ بھارتی حدود میں داخل کیوں ہوا؟پی آئی اے کا طیارہ جمعہ کو 8منٹ تک ہندوستانی حدود کا چکر کاٹ کر واپس آگیا
سپر لیڈ نیو ز کے مطابق ایک پاکستانی پرواز کی بھارتی حدود میں داخل ہونے کی خبرمرکز نگاہ بن گئی ہے ۔ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا۔اس دوران پی آئی اے کی فلائیٹ لاہور کے قریب ہندوستانی حدود میں داخل ہو گئی ۔ یہ طیارہ امرتسر سے گزرتا ہوا واپس لاہور آگیا ۔ اس واقعے کے بعد بھارتی میڈیا میں بھی تبصرے ہونے لگے کسی نے مشکوک طیارہ قرار دیا تو کوئی جاسوسی کے ضمرے میں ڈالتا رہا۔
اب ترجمان پی آئی اے کی وضاحت سامنے آگئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق خراب موسم کے باعث کپتان نے متعلقہ حکام کی کلیئرنس کے بعد طیارہ بھارتی حدود میں لے جانے کافیصلہ لیا۔اس دن لاہور میں آندھی تھی ۔ اس مقام سے بھارت میں داخل ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ دہلی ٹریفک کنٹرولر سے رابطے کے بعد ہی مسافروں کی سلامتی کے لئے رخ موڑا گیا۔ یہ روٹین میٹر ز ہوتے ہیں ۔ قومی ایئرلائن کا مسافر طیارہ بھارتی حدود میں داخل کیوں ہوا؟ بھارتی میڈیا نے بھی پی آئی اے کی وضاحت کو اپنی خبروں میں جگہ دی ہے ۔