دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ امریکی ماہرین نے جنوبی افریقی کورونا ویرینٹ کو سب سے خطرناک قرار دے دیا ، دنیا بھر میں پھر پابندیاں لگنے لگیں ۔
دی سپر لیڈڈاٹ کام کے مطابق نئی خطرناک قسم جنوبی افریقہ سے دریافت ہوئی ہے ۔ ہلکے بخار کے چند افراد میں کورونا پایا گیا ۔ کیپ ٹاؤن کے ڈاکٹر وں نے شبہ پر وائرس کا جائزہ لیا تو یہ ایک نئی ہی قسم کا نکلا ۔ کورونا سے ہلاکتوں کے بعد خبر جاری ہوئی تو پوری دنیا میں کلبلی مچ گئی ۔ امریکی ماہرین نے اس ویرینٹ کو سب سے خطرناک قرار دےدیا۔
اومی کرون نامی ویرینٹ کا پہلا کیس بیلجیئم سے رپورٹ ہونے کے بعد یورپ میں پھیلنے کےخدشے کا اظہارکیا جارہا ہے ۔ دو کیسز کی لندن میں بھی تصدیق ہو گئی جس کے بعد یورپ بھر میں سفری پابندیاں لگنے لگی ہیں ۔ امریکا،یورپ نے جنوبی افریقہ کے سات ممالک پر سفری پابندیاں لگا دیں ۔ وائرس نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بارہ فی صد تک کمی کراد دی ۔
اسی طرح امریکا سمیت مختلف ممالک کی اسٹاک مارکیٹس شدید مندی کا شکار ہیں ۔ نئے ویرینٹ کی وجہ سے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی میٹنگ منسوخ کردی گئی ۔ جنوبی افریقہ میں پانچ دسمبر سے ہونے والا جونیئر ویمن ہاکی ورلڈ کپ روک دیا گیا۔آئی سی سی نے ویمن ورلڈکپ کوالیفائر بھی منسوخ کردیا۔ جنوبی افریقی حکومت نے سفری پابندیوں کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا ہے ۔ جنوبی افریقی دفتر خارجہ کے مطابق نئے وائرس کے خطرے سے پہلے ہی آگاہ کرتے ہوئے امریکا سمیت کئی ممالک نے حوصلہ افزائی نہیں کی بلکہ الٹا ہم پر ہی پابندیاں لگا دی ہیں ۔ ہمیں قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے ۔