SUPER LEADS

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلام آبادکے پارلیمنٹ لاجز میں کریک ڈاؤن ، مولانا فضل الرحمان کے حفاظتی رضا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا

وقت اشاعت :11مارچ2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلام آبادکے پارلیمنٹ لاجز میں کریک ڈاؤن ، مولانا فضل الرحمان کے حفاظتی رضا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق جمعرات کی شب پولیس نے پارلیمنٹ لاجز کے اندر دھاوا بول دیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں ہونے والے آپریشن میں جے یو آئی کی حفاظتی فورس کے اہلکاروں کو کمروں سےنکال کر گرفتارکرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے بعض ارکان اسمبلی نے مزاحمت کی جس پر پولیس نے انہیں بھی گرفتارکرلیا ۔

ایم این اے  صلاح الدین ایوبی گرفتاری کے بعد پولیس وین میں  بیٹھے دکھائی دیئے جبکہ سنیٹر کامران مرتضیٰ پر  بھی پولیس کے تشدد کی ویڈیوز پاکستانی ٹی وی چینلز پر مسلسل چلتی رہیں ۔ دھکم پیل کے دوران خواجہ سعد رفیق  کے پاؤں میں چوٹ آگئی ۔پولیس اور آغا رفیع اللہ  میں بھی تصادم ہوا۔  اس سے پہلے  مولانا کی فورس  کے بعض  ارکان ڈی چوک پہنچے  اور اپنے ارکان اسمبلی کو ممکنہ گرفتاریوں سے بچانے کے لئے ریہرسل کی ۔ سالار فورس کے اہلکار ڈی چوک کی گرین بیلٹ پر بیٹھے رہے ۔

Related Articles

Back to top button