بابر اعظم الیون  نے تاریخ رقم کر دی، آسٹریلیا کو 20سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دے دی

وقت اشاعت :4اپریل2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ بابر اعظم الیون  نے تاریخ رقم کر دی، آسٹریلیا کو 20سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دے دی ، قومی کپتان نے ایک اور سنچری داغ دی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان نے ون ڈے سیریز کےتیسرے میچ میں آسٹریلیاکو9وکٹوں سے شکست دے کر 20 سال بعدسیریزجیت لی۔بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ ٹریک پر ایک مرتبہ پھر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کرکٹ مبصرین کو اس فیصلے پر کوئی حیرانی نہیں ہوئی کیونکہ پاکستان اس سے پہلے دوسرے میچ  میں 349رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کر کے فیورٹ تھا۔ آسٹریلیا کی ٹیم 42 ویں اوورز میں 210 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی ۔ جواب میں پاکستان نے 211 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 38 ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم میچ کے آغاز میں ہی  پاکستانی باؤلنگ کے ریڈار میں آگئی ۔ شاہین آفریدی نے  پہلے اوور میں ٹریوس ہیڈ کی وکٹ حاصل کی جب کہ دوسرے اوور میں کپتان ایرون فنچ کو حارث رؤف نے چلتا کیا۔ مارنس لبوسخانے بھی 6 کے مجموعی اسکور پرحارث رؤف  کو وکٹ دے دی ۔ ایلکس کیری نے 56 اور کیمرون گرین نے 34 رنزبنائے ۔ 166 رنز پر 9 وکٹیں گرنے کے بعد سین ایبٹ وکٹ پر جم گئے اور سکور 210 رنز تک پہنچا دیا۔ وہ ایک رنز سے نصف سنچری مکمل نہ کرسکے ۔ جواب میں پاکستان نے آسان ہدف 37.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔ فخر زمان 17رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ون ڈے کرکٹ میں شاندار فارم کاتسلسل دکھاتے ہوئے بابر اعظم نے ایک اور سنچری بنا ڈالی ۔ وہ 105رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ امام الحق نے 89رنز بنائے