جامعہ کراچی کے گیٹ پر خود کش حملہ کرنے والی خاتون کون تھی ؟

وقت اشاعت :27اپریل2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔ جامعہ کراچی کے گیٹ پر خود کش حملہ کرنے والی خاتون کون تھی ؟ کالعدم بی ایل اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک خاتون   بمبار کی تصویر جاری کی گئی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق جامعہ کراچی کے گیٹ پر کالعدم بی ایل اے نے ایک خاتون کے ذریعے خود  کش دھماکہ کرایا ہے ۔ تین چینی  اساتذہ سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ   چار افراد  زخمی ہوئے ۔  جیسے ہی وین یونیورسٹی کے کامرس ڈپارٹمنٹ میں واقع کنفیوشس انسٹیٹیوٹ  داخل ہونے لگی تو  دھماکہ ہو گیا۔قریب سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار بھی شعلوں کی زد میں آگئے ۔ دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی جسے فائر بریگیڈ کے عملے نے آکر بھجایا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

 بلوچ  لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ سوشل میڈیا پر پیغام بھی جاری کر دیاجس میں بتایا گیا ہے کہ خود کش بمبار کا نام شاری بلوچ تھا۔ سوشل میڈیا پر ہی بلوچ قوم پرست اکاؤنٹس سے جاری معلومات کے مطابق شاری بلوچ دو بچوں کی ماں تھی اور ایم فل کی تعلیم حاصل کر چکی تھی ۔ مجید بریگیڈ نے شاری بلوچ کو  خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

دوسری جانب دھماکے کے بعدچینی شہریوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی  ہے ۔ دھماکے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف چینی سفارتخانے پہنچے اورسفیر سے ملاقات میں گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی ۔