SUPER LEADS

کیا اپوزیشن فائنل راؤنڈ کی صف بندی کرنے جارہی ہے ؟

ندیم چشتی ، اسلام آباد

پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے  دوہری شہریت سکینڈل سامنے آنے پر  مشترکہ استعفوں کامطالبہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے  حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق  ہفتے کے روز کابینہ ڈویژن  نے  دوہری شہریت رکھنے والے   معاونین  کے نام ظاہر کئے تھے ساتھ ہی ان کے اثاثوں کی بھی تفصیلات سامنے لائی گئی ہیں ۔

بلاول بھٹو اور شہباز شریف میں رابطہ

اس سلسلے میں بلاول بھٹو اور شہباز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں  ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ساتھ ہی حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر بھی اتفاق ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کی اے پی سی پر بھی بات چیت کی اور انتظامات کو  جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ۔

 مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف  نے کہا ہے کہ غیرملکی شہریت رکھنے والا رکن اسمبلی نہیں بن سکتا تو کابینہ کا رکن کیسے رہ سکتا ہے ؟ عمران خان ملک کو مہنگائی کی دلدل میں پہلے ہی پھنسا چکے ہیں ۔ عوام اب   ان  سلیکٹڈ حکمرانوں کو مزید مہلت نہیں دینا چاہتے ۔

غیر ملکی ٹولہ عمران خان کو تحفے میں ملا، مریم

 ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے  کہ  بیرون ملک بڑی جائیدادیں بنانے والے مشیر وں کو اب استعفا دے دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا  کہ ملک پر غیرملکی ٹولہ مسلط ہو چکا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آرہا ہے  بیروزگاری بڑھ رہی ہے جبکہ ملک میں معاشی تباہی واضح ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا  فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کی پیداوار  ٹولہ عمران صاحب کو تحفےمیں ملا ہے ۔

عمران خان کو کاریگر درآمد کرنا پڑے ، شیری

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا وزیراعظم کو نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے بیرون ملک سے کاریگر درآمد کرنے پڑے ہیں ۔  اب تو واضح ہو چکا  ہے کہ اس حکومت کی کوئی سوچ یا وژن نہیں ۔ دہری شہریت والے استعفیٰ دے دیں اسی میں حکومت کی بہتری ہے ۔ نفیشہ شاہ نےبھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا کہادوسرے ملکوں کے وفادار پاکستان کے مخلص کیسے ہوسکتے ہیں؟

Related Articles

Back to top button