BREAKINGSUPER LEADS

تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبرز  گیم دلچسپ

وقت اشاعت :21مئی2022

علی نقوی، دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، لاہور۔ تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبرز  گیم دلچسپ ہو گیا ہے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے پچیس ارکان کو ڈی سیٹ کر دیا گیا ہے جس کے بعد پنجاب اسمبلی  میں صورتحال دلچسپ ہو گئی ہے ۔  ایوان میں 345 ارکان  باقی رہ گئےہیں ۔ جس میں تحریک انصاف کے 158  ہیں ۔ اگر اتحادی ق لیگ کے 10 ارکان  عمران خان کی جماعت کے ساتھ ہی رہیں تو پی ٹی آئی کو کل 168ارکان کی حمایت مل جائے گی ۔

 دوسری جانب پی ٹی آئی کے ارکان ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد ن لیگ  کو  ایوان میں اکثریت مل گئی ہے ۔ن لیگ کےارکان  165 ہیں ۔ اسی طرح اگر  پیپلزپارٹی 7 ، راہ حق پارٹی ایک اور 4 آزاد ارکان  ن لیگ کی حمایت جاری رکھیں تو ن لیگ کو کل 177ارکان کی اکثریت مل جائے گی ۔ یہ بھی واضح رہے کہ ن لیگ کے چار ارکان ناراض  ہیں اور اگر یہ چاروں ووٹ نہ دیں تو ن لیگ کے ارکان کی تعداد 173 رہ جائے گی ۔ چوہدری نثار آزاد امیدوار کی حیثیت سے اب تک خاموش ہیں۔

اگر وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے الیکشن دوبارہ ہوتا ہے تو   موجودہ پارٹی پوزیشن کے حساب سے ن لیگ کو برتری حاصل ہے۔

Related Articles

Back to top button