SUPER LEADS

 وفاقی حکومت نے  سوشل  اور ڈیجیٹل میڈیا کو لگام ڈالنے کی تیاریاں مکمل کرلیں ، سخت قانون سازی کا پہلا راؤنڈ مکمل

وقت اشاعت :29جولائی2023

ندیم چشتی ، بیورو چیف ، دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے  سوشل  اور ڈیجیٹل میڈیا کو لگام ڈالنے کی تیاریاں مکمل کرلیں ، سخت قانون سازی کا پہلا راؤنڈ مکمل   ہو گیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق وزارت آئی ٹی نے وفاقی حکومت کو ای سیفٹی ایجنسی قائم کرنے کی سفارش کردی ہے ۔ جس کی رو سے آن لائن ہراسگی ،  سائبر اشتعال انگیزی ،  دھمکیوں پر بھی سخت کارروائی ہو سکتی ہے ۔وفاقی کابینہ نے وزارت آئی ٹی کو ای سیفٹی ایجنسی پر قانون سازی کی منظوری  دے دی ۔پیکا ایکٹ دو ہزار سولہ  کو وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے ناکافی قرار دیدیا۔

نئے پلان کے تحت  وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی قانون کا ڈرافٹ تیار کرے گی۔ اس سلسلے میں تمام فریقین سے مشاورت بھی کی جائے گی ۔ ای سیفٹی کے تحت قائم ایجنسی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کرسکے گی۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ   تمام ویب سائٹس کی بھی  مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔سوشل میڈیا رولز کو بھی ای سیفٹی قانون کا حصہ بنایا جائے گا ۔اسی طرح ٹی وی چینلز اخبارات کی ویب سائٹس کی بھی نگرانی ہو گی ۔ آن لائن  ہراسگی، سائبر اشتعال انگیزی، دھمکیوں کے تدارک اور تضحیک کا سد باب ہوسکے گا۔ حکومت نے نئے قوانین کے تحت فوٹو شاپ پراپیگنڈا ،کسی بھی شخصیت کے خلا ف منظم  پراپیگنڈے کی صورت میں بھی کارروائی کے عزائم ظاہر کئے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button