دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، سرگودھا۔ سرگودھامیں کالاجادوکرنےوالےعامل کوسرمیں اینٹ مار کرقتل کردیاگیا، ملزم نے قتل کے بعد اعتراف جرم کر لیا ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق سرگودھا تھانہ اربن ایریا کے علاقے زم زم چوک میں کالا جادو کرنے والے عامل کو قتل کرنے کی واردات سامنے آئی ہے ۔ چوک میں موجود درگاہ نوٹوں والی سرکار کے باہر ظفر کالونی کے رہائشی ملزم مصور نے تنویر نامی عامل کو جھگڑے کے بعد سر میں اینٹ مار کر قتل کر دیا ۔ پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا ۔
ملزم نے دوران حراست پولیس کو بتایا کہ عامل نے اسے کام ہونے کا جھانسہ دیا اور پیسے وصول کئے تھے ۔ عامل کہتا تھا کہ کالے جادو کے بعد کام ہو جائے گا مگر کام نہیں ہوا۔ ملزم نے مزید کہا کہ عامل الٹا اس پر کالا جادو کرتا تھا جس کے بعد اس سے جھگڑا ہو گیا اور پھر اس نے طیش میں آکر اسے قتل کر دیا۔ پولیس نے آلہ قتل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔