آمروں نےمرضی کی ترامیم کراکےعدلیہ کو کمزورکیا،شہبازشریف

دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ آمروں نےمرضی کی ترامیم کراکےعدلیہ کو کمزورکیا،شہبازشریف نے کہا ہے کہ  ماضی میں وہ جج بھی یاد ہونگے جنہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کا فیصلہ دباؤ میں آکر دیا۔

پاکستان بار کونسل میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ  آج کے دور  میں جج ارشد ملک بھی آپ کو یاد ہیں ۔پرویز  مشرف نے جو مانگا انہیں  دے دیا گیا۔ایسے فیصلے انصاف پر سیاہ دھبے ہیں ۔ عمران خان نے گوالمنڈی کا طعنہ دے کر حقارت کا مظاہرہ کیا۔اس علاقے میں لوگ تقسیم پاکستان کےبعد بڑی قربانیاں دے کر پہنچے ۔عمران خان کا غرور سب جانتےہیں ۔ ایسا لیڈر کیسے عوام کی خدمت کر سکتا ہے ؟عمران خان کے مفروضے اور سوچ سمجھ سے باہر ہے ۔ ایک بھی کام ان کا ڈھنگ کانہیں ہو رہا۔ شہبازشریف نے مزید کہا کہ اس حکومت سے کسی بھی خیر کی توقع نہیں رکھی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیئے :نام نہاد حکمرانوں کو بھی بولنے کی اجازت نہیں ،بلاول

شہبازشریف نے کہا کہ حکومتی انتقامی کارروائیوں کو صبر سے برداشت کر رہے ہیں ۔ ان انتقامی کارروائیوں کا نقصان ملک کو ہوگا۔ معاشی تباہی ، مہنگائی بے روزگاری  بڑھ رہی ہے۔ مسائل حل کرنا  حکومتی ترجیحات ہی نہیں۔ آمروں نےمرضی کی ترامیم کراکےعدلیہ کو کمزورکیا،شہبازشریف نے تقریر کے اختتام پر قانونی ماہرین، صحافیوں کو مل بیٹھ کر آمرانہ سوچ کے خلاف لڑنے اور عدلیہ کو بچانے کی اپیل کی ۔