PAKISTANSUPER LEADS

یونان میں دو پاکستانی لڑ پڑے ، ایک نے دوسرے کو قتل کر دیا

وقت اشاعت :14مئی 2024

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔ یونان میں دو پاکستانی لڑ پڑے ، ایک نے دوسرے کو قتل کر دیا، دونوں میں جھگڑا محض سونے کی جگہ پر ہوا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق یونان میں ایک واقعہ نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں  ۔ یونان کے علاقے میکونوز میں انجم یوسف نامی شخص کو اس کے اپنے ہی ہم وطن پاکستانی نے قتل کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ جھگڑا ایک سونے کی جگہ کے تنازع پر ہوا۔ دونوں مزدوری کرنے یونان آئے تھے اور ایک ہی کوارٹر میں ساتھ سوتے تھے۔ گزشتہ روز سونے کے میٹرس کے معاملے پر جھگڑا ہو گیا۔

دونوں ایک ہی میٹرس لینا چاہتے تھے ۔ اسی دوران جھگڑا بڑھ گیا جس پر قاتل نے اپنے دیگر دوست بھی بلا لئے ۔ تیز دھار آلے سے ضرب آنے سے انجم یوسف موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ انجم یوسف کے بھائی نے بتایا کہ جس شخص سے جھگڑا ہوا وہ سیالکوٹ کا رہائشی ہے ۔ جھگڑے کے دوران اسے مزید لوگوں کو بھی بلایا  ۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے فی الوقت کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

Related Articles

Back to top button