BREAKING

اللہ کے گھر آئے حاجیوں پر سورج آگ برسانے لگا، 600سے زائد ہلاک

وقت اشاعت :19جون2024

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، ریاض ۔ اللہ کے گھر آئے حاجیوں پر سورج آگ برسانے لگا، 600سے زائد ہلاک  ہو گئے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق سعودی عرب میں سورج سوا نیزے پر آگیا ۔ دوران حج ہلاکتوں میں اضافہ ہونے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت51ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا ہے جس کے باعث حج مشکل ہو گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والے حجاج میں زیادہ تر تعداد ان عازمین کی ہے جو پرائیوٹ کوٹے کے تحت سعودی عرب داخل ہوئے ہیں ۔ ایسے حجاج کو ایئر کنڈیشنڈسیکشن  میں سہولت نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے وہ کھلے آسمان تلے  وقت گزارنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔ جاں بحق حجاج میں سے320 کا تعلق مصر، 144  انڈونیشیا، 60 اردن، ایران 11 اور 3 کا تعلق سینیگال  سے ہے ۔

فی الوقت کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم مرنے والوں میں پاکستانی بھی ہو سکتے ہیں ۔ المیسم مردہ خانہ میں 550 لاشیں لائی گئی ہیں ۔ دیگر ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ ہے ۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں شدید گرمی کے باعث بیمار ہونے والے 2 ہزار حاجی زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس حج کے دوران گرم موسم کے باعث 240 حاجیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی تھی، جن میں سے زیادہ تر انڈونیشیا کے شہری تھے۔ سعودی تحقیقی رپورٹ کے مطابق شدید گرم موسم اور آب و ہوا کی خرابی کی وجہ سے حاجیوں کے بڑی تعداد کا متاثر ہونے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 50 سے زائد ہوسکتا ہے اور اس رپورٹ کے باوجود حفاظتی اقدامات میں کوتاہی برتی گئی ہے ۔

Related Articles

Back to top button