دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، واشنگٹن ڈی سی ۔ پاکستانیوں پر عراق میں بھی سلپ ہونے کے الزامات لگ گئے ، زائرین کے پاسپورٹ دوران قیام ضبط کئے جانے لگے۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان سے عراق جانے والے زائرین پر سلپ ہونے کے الزامات لگ گئے ہیں جس کے بعد عراقی ایرلائنز نے پاکستانی زائرین کے پاسپورٹ دوران قیام ضبط کرنے کی پالیسی پر کام شروع کر دیا ہے ۔ بعض زائرین کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ پاکستان سے عراق پہنچنے پر وہاں سلپ ہونے کی کوشش کی جس کےبعد عراقی حکومت نے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی ایئرلائنز کو حکم نامہ موصول ہوا جس میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستانی زائرین کے پاسپورٹ ملک میں قیام کےد وران حفاظتی تحویل میں لئے جائیں تاکہ کوئی ملک میں غائب نہ ہوسکے ۔
ممکنہ طور پر انسانی سمگلنگ کی آڑ میں بھی بعض افراد نے ملک کی بدنامی کرائی ہے ۔ اتوار کے روز 900پاکستانی زائرین کے عراق میں پھنسے ہونے کی اطلاعات ملی ہیں ۔ ان تمام زائرین کے پاسپورٹ ایئرپورٹ پر ہی ائیر لائنز انتظامیہ کے پاس رکھے گئے ہیں ۔ اس دوران زائرین نے ایئرپورٹ پر احتجاج بھی کیا ہے ۔ دی سپرلیڈ ڈاٹ کام نے عراق میں پاکستانی سفارتخانے کا موقف جاننے کی کوشش کی مگر رابطہ نہ ہو سکا۔