دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، کراچی ۔ پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے شوبز انڈسٹری کے تاریک پہلو پر کھل کر بات کی ہے جس سے بہت سے سوالات نے جنم لیا ہے ۔ انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ شوبز میں کام لینے کے لئے سب کچھ کرنا پڑتا ہے ۔ بند کمروں میں کیا ہوتا ہے یہی میرا بھی سوال ہے؟ نادیہ حسین نے کہا کہ بااثر پروڈیوسر کام کے بدلے لڑکے اور لڑکیوں کو غلط کام کے لئے مجبور کرتے ہیں ۔ واضح رہے کہ نادیہ حسین ایک اداکارہ، ماڈل، بزنس وومن اور کانٹینٹ کریئٹربھی ہیں ۔ وہ دو دہائیوں سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں ۔ وہ اس سے قبل بھی انڈسٹری کا کام کےبدلے ہراسگی کا سامنا کرنے کا دعویٰ کر چکی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ایک بار انہیں ایک پروگرام کی میزبانی کی پیشکش کی گئی اور ان سے ایک پرائیوٹ ڈنر میں بھی شرکت کی دعوت دی گئی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔