SUPER LEADS

امریکہ میں سکالرشپ پروگرام ملالہ کےنام ،پاکستان میں خاموشی؟

دی سپر لیڈ، واشنگٹن ڈی سی ۔ امریکہ میں سکالرشپ پروگرام ملالہ کےنام ،پاکستان میں خاموشی؟ڈونلڈ ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیئے  ۔  ملالہ سکالر شپ بل امریکی قانون کا حصہ بن گیا  ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق  امریکی سینیٹ  سے پاس ہونے کےبعد ملالہ سکالر شپ  بل پر ڈونلڈ ٹرمپ  نے دستخط کردیے۔اس پروگرام کے تحت پاکستانی خواتین کو کم از کم  50 فیصد میرٹ  بیس اسکالر  شپس دی جائیں گی ۔ امریکی کانگریس میں یہ بل گزشتہ سال مارچ اور سینیٹ  میں یہ بل یکم جنوری کو منظور ہوکر ڈونلڈ ٹرمپ  کے پاس دستخط کیلئے گیاتھا۔

ایک پاکستانی کے نام سے سکالر شپس منظور ہونے پر امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

واشنگٹن ڈی سی میں  مقیم پاکستانی سکالر نگہت قیوم نے سپر لیڈ نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ملالہ حقیقی معنوں میں قوم کی بیٹی ہے ۔  ملالہ پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں ۔ سکالر شپ پروگرام سے خواتین کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔  انہوں نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ پاکستان میں  بڑی تعداد ملالہ یوسفزئی کی خدمات کو تسلیم نہیں کرتی ۔ یہ المیے سے کم نہیں ۔

نوبل پرائز جیتنے والی ملالہ  کے ساتھ بھی پروفیسر عبدالسلام جیسا سلوک روارکھا گیا جو کہ ایک عظیم سائنسدان تھے ۔  پروفیسر نگہت قیوم نے کہا کہ  بیرون ملک  میں اسی نفرت کی وجہ سے پاکستان کا تشخص متاثر ہوتا ہے ۔ غیر ملکی تعجب کا اظہار کرتے ہیں کہ ان ہیروز کو پاکستانی کیوں قبول نہیں کرتے ؟

Related Articles

Back to top button