بڑا خطرہ ٹل گیا، حکومت اورتحریک لبیک میں معاہدہ طے پاگیا ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک نےفروری کی ڈیڈ لائن ختم کرکے 20 اپریل کردی
معاہدے کے تحت تحریک لبیک کے مطالبات کوپارلیمنٹ کے سامنے رکھا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان سے بات چیت ہوئی ہے ۔ اس تحریک کے سربراہان نے فروری کی ڈیڈ لائن ختم کرکے 20 اپریل کردی ہے ۔
معاہدے کے تحت تحریک لبیک کے مطالبات کوپارلیمنٹ کے سامنے رکھا جائے گا ۔ حکومت اورتحریک لبیک کے مابین معاہدے پر وفاقی وزیرمذہبی امور نور الحق قادری، وزیر داخلہ شیخ رشید اور ٹی ایل پیررہنماؤں نے دستخط کئے ۔ مسودے کے مطابق معاہدے کی شقوں کی منظوری پارلیمنٹ سے لی جائے گی۔
معاہدے کے تحت تحریک لبیک پاکستان کےرہنماؤں کے فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے نام نکال دیے جائیں گے ۔ 20 اپریل سے قبل کسی بھی فریق کی جانب سےخلاف ورزی پرمعاہدہ منسوخ تصورہوگا