SUPER LEADS

پنجاب کا پراسرار موسم، ناک سے خون ، ہونٹ خشک،سانس کی بیماریاں

وقت اشاعت :5اپریل 2021

علی نقوی، سپر لیڈ نیوز ، لاہور۔ پنجاب کا پراسرار موسم، ناک سے خون ، ہونٹ خشک،سانس کی بیماریاں  عام ہو گئیں ۔ طبی ماہرین کے مطابق لاہورسمیت کئی شہروں میں ان بیماریوں کی وجہ ہوا میں نمی کا تناسب خطرناک حد تک کم ہونا ہے ۔

سپر لیڈ نیوزکے مطابق پنجاب  میں   ہوا میں نمی کے تناسب میں کمی  سے  ناک سے خون آنا، ہونٹ پھٹنا اور سانس کی بیماریوں میں  اضافہ ہوگیا ہے ۔ ہسپتالوں میں یومیہ بنیادوں پر ایسے سینکڑوں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ۔ ہر بیس میں سے ایک شہری کسی نہ کسی طرح اس طرح کی بیماریوں کا شکار ہے ۔

سپر لیڈ نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میو ہسپتال لاہور  کے سینئر ای این ٹی  سپیشلسٹ ڈاکٹر کاشف سلیمان نے کہا ہوا میں  نمی  کی کمی کے باعث انسانی جسم میں  خشکی کے اثرات  پیدا ہونا شروع ہوجاتےہیں ۔ ایسی صورتحال میں  زیادہ سے زیادہ پانی کا ستعمال  اور تازہ پھل  کھائے جائیں ۔

انہوں نے کہا شہری کورونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھیں ۔ لاہور میں کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ صورتحال تشویشناک ہے ۔ ایسے میں ہوا میں نمی کے  کم تناسب سے بھی بیماریاں بڑھ رہی ہیں ۔ انہوں نے بیماری کی سنگینی پر گھرمیں ہی علاج کا بھی مشورہ دیا اور کہا کہ شہری غیر ضروری ہسپتال جانے کے بجائے گھر میں ہی بھاپ لے سکتےہیں ، گلیسرین ملے پانی سے بھاپ لینا مفید ہے ۔ اینٹی بائیوٹک سیرپ کے بجائے قہوہ کا استعمال کریں اور طبعیت زیادہ خراب ہونے کی صورت میں ہی ڈاکٹر کے پاس جائیں ۔

Related Articles

Back to top button