SPORTS

فخر زمان کی اننگز مدتوں یاد رہے گی

فخر زمان   کی اننگز مدتوں یاد رہے گی ۔ جنوبی افریقہ کےخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پروٹیز نے ٹیم بابر کو شکست تو دے دی مگر فخر زمان نے شائقین کے دل جیت لئے ۔

جوہنسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رنز کے ڈھیر لگا دیئے ۔ 342رنز کا ٹارگٹ دیا جس میں

 تیمبا باووما 92 اور کوئنٹن ڈی کوک 80  رنز  بنا کر نمایاں رہے  ۔وین ڈیوسن نے 60 رنز اور ڈیوڈ مِلر نے  ناقابل شکست 50  رنز سکور کیے۔پاکستان کے حارث رؤف 3 وکٹیں لے کر سرفہرست رہے۔شاہین آفریدی،محمدحسنین اورفہیم اشرف نےایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔پروٹیز بلے بازوں کے ہاتھوں پٹائی کے بعد پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا۔ امام الحق دوسرے ہی اوور میں  پویلین جا بیٹھے ۔

پہلےمیچ میں سنچری  سکور کرنے والے بابر اعظم اچھی فارم میں نظر آئے مگر 31رنز پر ہی اینرج  کا شکار بن گئے ۔ اسی دوران رضوان بھی وکٹ گنوا بیٹھے اور ٹیم پاکستان مشکلات کا شکار نظر آئی ۔

فخر زمان کا میٹر اچانک گھوما مگر میچ جتوا نہ سکے

اس دوران فخر زمان نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا جبکہ دوسرے اینڈ سے وکٹیں مسلسل گرتی رہیں ۔ 205رنز پر پاکستان کی ساتویں  وکٹ گری تو کرکٹ کمنٹیٹر بھی کہنے لگے کہ اب کھیل تمام ہوا چاہتا ہے مگر اچانک فخر زمان کا میٹر گھوم گیا اور ایسا گھوما کہ سب اندازے غلط ثابت ہونے لگے ۔ بائیں ہاتھ سے جارحانہ بلے بازی کرنے والے فخر زمان نے ہر اوور  میں بالروں پر  تشدد کی  پالیسی پر فوکس رکھا اور لاٹھی چارج کرتے رہے ۔ ایک وقت میں یوں لگا کہ فخر اکیلے ہی میچ جتوانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں ۔ فخرنے 107گیندوں پر سنچری مکمل کی اور سٹرائیک ریٹ کو چوتھا گیئر لگا دیا۔ 150رنز بنائے اور اسی اوسط سے ڈبل سنچری کی طرف بڑھنے لگے ۔

دوسری جانب دوسرے اینڈ سے وہی کہانی دہرائی جاتی رہی تاہم آخری اوور میں فخر زمان بھی غلطی کر گئے اور یقینی ڈبل سکور میں سستی دکھا کر193رنز پر رن آؤٹ ہو گئے ۔ فخر زمان نے کل 10چھکے رسید کئے  ۔ پاکستان مقررہ اوورز میں 324رنز بنا سکا مگر فخر زمان نے شائقین کرکٹ کے دل جیتے لئے اور ان کی اننگز مدتوں یاد رہے گی ۔

Related Articles

Back to top button