فلوریڈا میں زہریلے پانی کا تالاب ابل پڑا ،ایمرجنسی نافذ

فلوریڈا میں زہریلے پانی کا تالاب ابل پڑا ،ایمرجنسی نافذ  کر دی  گئی ۔ حکام نے تین سو مکانات خالی کرا لئے ۔ قریبی آبادی میں خوف پھیل گیا۔

حکام کے مطابق 77ایکڑ پر واقع اس تالاب میں فاسفورس اور نائیٹروجن جیسے زہریلے کیمیکل موجود ہیں۔تالاب میں پانی کی سطح کم کرنے کیلئے حکام کی جانب سےپمپ کا استعمال کیاجارہاہے۔پانی کا بہاؤ روکنے کیلئے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہےتاہم اب تک کی جانیوالی تمام کوششیں   ناکام  ثابت ہوئی ہیں ۔

ریاستی سطح پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔قریبی شاہراہ کو بھی بند کردیاگیا۔ حکام کے مطابق تالاب مقامی فیکٹریوں کا آلودہ پانی سٹور کرتا ہے جبکہ قدرتی طور پر چٹانوں کی وجہ سے بعض دھاتیں بھی اس میں مل جاتی ہیں ۔ اس علاقے کو سیاحت کے لئےعام طور  پر بند ہی رکھا جاتا ہے تاہم داخل ہونے کے لئے خصوصی اجازت نامہ ضرور ی ہے ۔