سپر لیڈ نیوز ، واشنگٹن ڈی سی ۔ملالہ کے شادی سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیاجارہاہے ، ضیا الدین یوسفزئی کی بیٹی کے شادی کے حوالے سے بیان کی وضاحت سامنے آگئی ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق ملالہ یوسف زئی کے والد ضیا الدین یوسف زئی نے کہا ہے کہ شادی سے متعلق ان کی بیٹی کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پھیلانا افسوس ناک ہے۔
ضیا الدین یوسف زئی نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے سوال کے جواب میں کہا کہ میڈیا ملالہ کے بیان کو غلط انداز میں پیش کررہا ہے ۔
مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ٹویٹر پر ضیا الدین سے استفسار کیا کہ ان کی بیٹی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبر چل رہی ہے کہ ان کی بیٹی نے رشتہ ازدواج کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کرنے سے بہتر ہے کہ پارٹنر شپ کی جائے نہ کہ نکاح۔
ضیا الدین کا پوپلزئی کو جواب
پوپلزئی نے مزید کہا کہ اس خبر کے بعد ہم سب شدید اضطراب میں مبتلا ہیں، اس لیے آپ وضاحت فرمادیں۔
مفتی پوپلز ئی کے سوال پر ملالہ کے والد نے کہامحترم مفتی صاحب ایسی کوئی بات نہیں، ان کی بیٹی کے انٹرویو کی اقتباس کو سیاق و سباق سے ہٹ کر اور اپنی تاویلات کے ساتھ شئیر کیا ہے، اور بس۔
واضح رہے کہ ملالہ نے ووگ میگزین کو انٹرویو میں شادی سے متعلق اپنے تاثرات اور خیالات سے آگاہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ شادی کے لئے تحریری معاہدے کی کیا ضرورت ہے ؟ ساتھ ہی انہوں نے اپنی والدہ کے بارے میں بتایا تھا کہ وہ ان کی جلد شادی چاہتی ہیں اور انہیں قائل کرتی ہیں کہ شادی جلدی کر لینی چاہیے ۔
ملالہ نے دوران انٹرویو یہ بھی کہا کہ پاکستان بھر سے ان کے رشتے آتے ہیں ۔ لوگ ان کے والدین کو بتاتےہیں کہ وہ بہت امیر ہیں ۔ ایسے پیشکش پر ہنسی آتی ہے