سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ سعودی عرب نے گرین سگنل دے کر حجاج کو آنے سے روک دیا ، اس سال کوئی بھی غیر ملکی حج نہیں کر سکے گا۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق سعودی عرب نے اپنے فیصلے سے یوٹرن لیتے ہوئے حج کو پھر محدود کر دیا ہے ۔ سعودی وزارت حج کے مطابق اس سال حج کےلئے غیرملکی نہیں آسکیں گے ۔ یہ حج صرف سعودی شہریوں اور رہائشیوں تک محدود ہو گا۔ رواں برس عازمین کی تعداد ساٹھ ہزار مقرر کی گئی ہے ۔ مقامی شہریوں کو بھی شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔ حجاج کے لئے صحت مند ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے ۔ کوئی بیمار شخص درخواست نہیں دے سکے گا۔ عارضی بیماری بھی قبول نہیں کی جائے گی ۔ اسی طرح کورونا ویکسی نیشن ضروری ہوگی ۔ اس سے پہلے سعودی عرب نے محدود حج آپریشن کا عندیہ دیتے ہوئے غیر ملکیوں کو بھی آنے کی اجازت دی تھی جس پر پاکستانی وزیر مذہبی امور اور وزیراعظم کے مشیر نے حج کے ریٹس اور دیگر اخراجات تک کا اعلان کر دیا تھا۔